Sunday, 5 September 2021

بپتا موری کون سنے گا تیرا سہارا شاہ مجھے ہے

 تیرا سہارا شاہ مجھے ہے


بپتا موری کون سنے گا

تیرا سہارا شاہ مجھے ہے

بیری تورے پیار میں 

کملی ہار گئی

دل وار گئی

بکھر رہی ہے تنہائی میں

مجھ کو بانہوں میں بھر لے

کر تو مجھ کو پیار پیا

جیون تجھ پر وار دیا

تُمرے بِن میں ہوں ادھوری

تم چُھو لو تو ہو جاؤں پوری

وصل کیا تو ڈرنا کیا

ہجر نہ مجھ میں بھرنا پیا

پیار نبھانا ہو گا مجھ سے

جوت جگانا ہو گا مجھ سے

تُو دریا ہے، میں ہوں پیاسی

میں کہ رہوں گی تیری داسی

دل میں میرے آن بسے ہو

نیناں میں تم ہی جچے ہو

سر سے پا تا چُومو مجھ کو

وادی وادی پربت پربت

قریہ قریہ گلشن گلشن

ساتھ میں لے گھومو مجھ کو

تیری ہوں میں تیری رہوں گی

تجھ بِن میں تو جی نہ سکوں گی


دعا علی

No comments:

Post a Comment