Sunday, 5 September 2021

حسین باوفا کی جستجو ہے

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام عالی مقام


حسینؑ با وفا کی جستجو ہے

سو چشمِ باحیا کی جستجو ہے

کنائے استعارے خوب سمجھے

کسی ذِہینِ رسا کی جستجو ہے

ستم کی آندھیوں سے بجھ نہ پائے

مجھے ایسی ضیا کی جستجو ہے

نہیں چاہیں مجھے اب دونوں عالم

فقط حق کی رضا کی جستجو ہے

علی اصغرؑ کے پیاسے ہونٹ چومو

اگر آبِ بقاء کی جستجو ہے

لپکتی آگ، خیمے جل رہے ہیں

اس عالم میں رِدا کی جستجو ہے

بس اپنے نفس کو پہچان لو تم

اگر ذاتِ خدا کی جستجو ہے


کاظم جعفری

No comments:

Post a Comment