Sunday, 5 September 2021

سکوں مل گیا ہے قرار آ گیا ہے

 سکوں مل گیا ہے قرار آ گیا ہے

کسی پر ہمیں اعتبار آ گیا ہے

قفس میں بھی کیسی بہار آ گئی ہے

قفس میں جو ذکرِ بہار آ گیا ہے

ان آنکھوں کو دیکھا ہے مخمور جب سے

ان آنکھوں میں بھی کچھ خمار آ گیا ہے

ملا ہے دمِ صبح شبنم نے غازہ

یہ کیوں رُوئے گُل پر نکھار آ گیا ہے

منور کو دیکھا تو کچھ لوگ سمجھے

سرِ بزم اک بادہ خوار آ گیا ہے


منور لکھنوی

منشی بشیشور پرشاد

No comments:

Post a Comment