Wednesday, 8 September 2021

گزشتہ صبح کا اخبار کہتا تھا

 ساہوکار


گزشتہ صبح کا اخبار کہتا تھا

سیاست میں نئی تبدیلی آئی ہے

حکومت اپنے سب وعدے نبھائے گی

یہ مشکل وقت بس اب جانے والا ہے

خبر تھی مفلسی دم توڑ جائے گی

مِری دھرتی کا دامن چھوڑ جائے گی

مگر یہ اک خبر تھی

آج کے اخبار نے جس کی حقیقت کھول دی ہے

آج کے اخبار نے سُرخی لگائی ہے

گزشتہ شب کسی مفلس نے

اپنی لاڈلی بیٹی کو گروی رکھ کے

ساہوکار سے گندم اُٹھائی ہے


کاشف ظریف

No comments:

Post a Comment