Friday, 18 March 2022

یا حبیب خدا اشرف انبیاء تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


یا حبیبِ خداﷺ اشرفِ انبیاءﷺ تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو 

اس حقیقت کا اظہار بھی ہو گیا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو 

رُوئے انور کی چمکی کچھ ایسی کرن جو ہے صحرا بہ صحرا چمن در چمن 

دیکھتی ہے تمہیں جھومتی ہے ہوا، تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو 

ماہِ خورشید میں سارے تاروں کی تم عرش تا فرش سارے نظاروں میں تم 

ذرہ ذرہ ہے عالم کا جلوہ نما، تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو 

خشک و تر بحرو بر تا بہ حد نظرنور ہی نور ہر طرف جلوہ گر 

یا حبیبِ خدا احمد مجتبیٰﷺ تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو 

چشم کیفی میں خلد و ریاض ارم عرش لوح وقلم دیر و صحن حرم 

سب منور تمہیں سے ہیں مصطفیٰﷺ تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو


کیفی وارثی

No comments:

Post a Comment