عارفانہ کلام نعتیہ کلام
مہکی ہوئی ہیں نوری قبائیں درود میں
شامل ہیں قدسیوں کی صدائیں درود میں
آتا ہے ذکرِ آلؑ بھی ذکرِ نبیﷺ کے بعد
دیکھی ہیں انّما کی ادائیں درود میں
مقصود ذکر ہے شہِ عصمت مآبؐ کا
پہلے تمام لفظ نہائیں درودﷺ میں
پیڑوں نے سر پہ سبز عمامے سجا لیے
مصروف ہیں چمن کی فضائیں درود میں
تجھ کو قبولیت کی سند چاہیے اگر
ملفوف کر کے بھیج دعائیں درود میں
عدنان محسن
No comments:
Post a Comment