Friday, 7 August 2026

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

  گیت

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

میرے دل میں یوں ہی رہنا تم پیار پیار بن کے

آنکھوں میں تم بسے ہو سپنے ہزار بن کے

میرے دل میں یوں ہی رہنا تم پیار پیار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

گھونگھٹ میں ہر کلی تھی رنگوں میں نہ ڈھلی تھی

نہ شوخ تھی ہوائیں نہ خوشبو من چلی تھی

آیا ہے اب کے موسم کیسا خُمار بن کے

میرے دل میں یوں ہی رہنا تم پیار پیار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

من کا نگر تھا خالی سوکھی پڑی تھی ڈالی

ہولی کے رنگ پھیکے بے نور تھی دیوالی

رم جھم برس پڑے ہو تم تو پھوار بن کے

میرے دل میں یوں ہی رہنا تم پیار پیار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

میرے دل میں یوں ہی رہنا تم پیار پیار بن کے

آنکھوں میں تم بسے ہو سپنے ہزار بن کے

میرے دل میں یوں ہی رہنا تم پیار پیار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے

سمیر انجان

No comments:

Post a Comment