کتھارسس
چیخنا ہے مجھے
اس زمیں پر
نہیں
آسماں میں
نہیں
ان وجودوں کی ”لا“ میں
خلا میں
مجھے چیخنا ہے
انا کی انا میں
مگر کس سزا میں؟
کہ جِیون بِتایا ہے اس کربلا میں
مجھے چیخنا ہے خلا میں
جہاں اپنی چیخیں میں خود ہی سُنوں
فیصلہ خود کروں
ان وجودوں کو کیا میں جیوں یا مَروں
اس زمیں پر
نہیں
آسماں میں
نہیں
ان وجودوں کی ”لا“ میں
خلا میں
مجھے چیخنا ہے
انا کی انا میں
مگر کس سزا میں؟
کہ جِیون بِتایا ہے اس کربلا میں
مجھے چیخنا ہے خلا میں
جہاں اپنی چیخیں میں خود ہی سُنوں
فیصلہ خود کروں
ان وجودوں کو کیا میں جیوں یا مَروں
دانيال طرير
No comments:
Post a Comment