Wednesday, 4 August 2021

مشکل ہے ناں مشکل میں آسانی ڈھونڈ رہا ہوں

 مشکل ہے ناں، مشکل میں آسانی ڈھونڈ رہا ہوں

صحرا صحرا گھوم رہا ہوں، پانی ڈھونڈ رہا ہوں

جلتی ریت پہ ننگے پیروں میں پہروں چل پھر کے

پیاسی آنکھوں کی خاطر ارزانی ڈھونڈ رہا ہوں

ہونے کو تو ہو سکتا ہے قیس میاں بھی دیوانہ

میں فی الحال اس دشت میں اپنا ثانی ڈھونڈ رہا ہوں

بھینی بھینی خوشبو سے مہکے عادل یہ بام و در

میں دہلیز پہ دھری ہوئی حیرانی ڈھونڈ رہا ہوں


عزیز عادل

No comments:

Post a Comment