Tuesday, 10 August 2021

لدی ہے پھولوں سے پھر بھی اداس لگتی ہے

 لدی ہے پھولوں سے پھر بھی اداس لگتی ہے

یہ شاخ مجھ کو مِری غم شناس لگتی ہے

کسی کتاب کے اندر دبی ہوئی تتلی

اسی کتاب کا اک اقتباس لگتی ہے

وہ موت ہی ہے جو دیتی ہے سو طرح کے لباس

یہ زندگی ہے کہ جو بے لباس لگتی ہے

تھی قہقہوں کی تمنا تو آ گئے آنسو

خوشی کی آرزو غم کی اساس لگتی ہے

اٹھا کے دیکھ سرابوں کے آئینہ کو ذرا

ندی کے پاس بھلا کس کو پیاس لگتی ہے


شکیل شمسی

No comments:

Post a Comment