Tuesday, 19 October 2021

میں اس محبت پر ایمان لا چکا ہوں

 انسان کی اوسط عمر 60 سے 70 سال ہے

اور اتنی سی عمر تو

میں تمہاری مداح سرائی میں گزار دوں

تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں جو

ہر وقت حسن اور حسیناؤں میں

گِھرا رہتا ہوں

تو تم میری نظر میں اپنی قدر و منزلت کھو دو گی؟

وہ نرس جس نے اپنی ساری جوانی

آپریشن تھیٹر میں پوسٹ مارٹم ہوتے

مردوں کے جسم دیکھے ہوں

وہ بھی شادی کے بعد

اپنے جیون ساتھی کا جسم ایسے دیکھتی ہے

جیسے اس عظیم خالق کا یہ شاہکار پہلی بار دیکھا ہو

تم ہی ہو جو ہر لمحہ

میرے دل پر محبت لکھ رہی ہو

اور میں اس محبت پر ایمان لا چکا ہوں

تم جانتی ہو کہ

جب جب تم مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہو

مجھے تب تب یہ محسوس ہوتا ہے

کہ میں اس دنیا کا اکیلا سلطان ہوں

اور گھوڑے پر اپنی سلطنت کی سیر کو نکلا ہوں


میاں وقار

No comments:

Post a Comment