عارفانہ کلام نعتیہ کلام
مقدر کو مِرے بخشی گئی رحمت کی تابانی
مِرے حصے میں آئی ہے محمدﷺ کی ثنا خوانی
محبت سرورِ کونینﷺ کی جس دل کا حاصل ہو
اُسے ہو گی نہ روزِ حشر کوئی بھی پریشانی
زمانہ تا ابد جُھکتا رہے کا ان کے قدموں میں
جنہیں حاصل ہوئی ہے والئِ بطحا کی دربانی
عرب کی عظمتیں اللہ اکبر آپؐ کے دم سے
ہوئی صحرا نشینوں کے مقدر میں جہانبانی
نبیؐ کو نور کہنا تو اک ادنیٰ سی عقیدت ہے
جہاں ذکرِ محمدﷺ ہو وہ ساری بزم نورانی
کبھی تو کہہ کے مستانہ ظہوری کو بلائیں گے
کبھی تو کام آ جائے گی میری چاک دامانی
محمد علی ظہوری
No comments:
Post a Comment