Monday, 20 December 2021

جوگیا تیری بات بھی جوگی

جوگی تیری جوگن


 جوگیا! تیری بات بھی جوگی

جوگ جوگن کا، ساتھ بھی جوگی

سُن کے تیری پرِیت کی سرگم

ہو گئی کائنات بھی جوگی

دیکھ مرزا کی موت نے کر دی

صاحبہ کی حیات بھی جوگی

جوگیا! تیرے عشق میں پڑ کر

ہو گئی میری ذات بھی جوگی


سدرہ غلام رسول

No comments:

Post a Comment