Friday, 10 December 2021

پتے سارے کے سارے ہرے بھرے تھے کبھی

 قدرت


پتے سارے کے سارے

ہرے بھرے تھے کبھی

دھیرے دھیرے

ایک ایک پتہ

پیلا ہو کر

دم توڑ رہا ہے

جڑا تھا جن سے

اب ان کا ساتھ

چھوڑ رہا ہے

قدرت کا قانون

یہی ہے

تبھی تو پھوٹیں گی

نئی نئی کونپلیں


خدیجہ خان

No comments:

Post a Comment