عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کٹے عمر صلِ علٰی کہتے کہتے
اُٹھوں حشر میں مصطفیٰؐ کہتے کہتے
محمدﷺ کو پایا خدا کہتے کہتے
خدا مل گیا مصطفیٰؐ کہتے کہتے
بڑا کام نکلے اگر جان نکلے
زباں سے حبیبِؐ خدا کہتے کہتے
پیام تمنا نہ پوچھو ہمارا
کہ تھک تھک گئی ہے صبا کہتے کہتے
سراپا زباں شمع ساں بن گیا ہوں
غمِ ہجر کا ماجرا کہتے کہتے
عجب حال ہو گا جو روضہ پہ ان کے
میں پہنچوں گا روحی فدا کہتے کہت
کچھ ایسا ہوا رعب وقتِ حضوری
زباں رک گئی مدعا کہتے کہتے
جلیل آ گئے وجد میں سب فرشتے
تِرے شعر پر مرحبا کہتے کہتے
جلیل مانکپوری
No comments:
Post a Comment