Saturday, 5 February 2022

شب ظلمت کے سفیروں کو خبر ہونے تک

شبِ ظلمت کے سفیروں کو خبر ہونے تک

جنگ جاری ہے یہاں اگلی سحر ہونے تک

عین ممکن ہے اِسی دشت میں بیٹھا رہوں میں 

جسم حرکت نہ کرے، اذنِ سفر ہونے تک 

میں نے درویش کے کتبے پہ لکھا دیکھا ہے 

"آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک" 

اس قدر جلد مزاجی نہیں اچھی ہوتی 

وقت لگتا ہے مکانات کو گھر ہونے تک


تراب گردیزی

No comments:

Post a Comment