Saturday, 9 July 2022

عید کا مزا ہے کہ پیاروں کی دید کا

 تمام احباب کو عید کی مبارک ہو


ملتے ہیں روز رنج و غمِ زندگی بہت

پروردگار! آج ہمیں دے خوشی بہت

مخلوق ہے اگرچہ گرانی سے خستہ حال

رنگینیاں ہیں شہر میں چھوٹی بڑی بہت

یہ عید کا مزا ہے، کہ پیاروں کی دید کا

ہر چیز دے رہی ہے دکھائی بھلی بہت

لگتا ہے عید کو بھی تمہاری طرح شعور

رہنے لگے اُداس اگر آدمی بہت


انور شعور

No comments:

Post a Comment