Thursday, 6 August 2026

نام خدا محمد ہے کتنا نام پیارا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اپنے سکون دل کا اب مل گیا سہارا

امروز شاہ شاہاں مہماں شدست مارا

نام خدا محمدﷺ ہے کتنا نام پیارا

دل کی مراد پائی جس نے انہیں پکارا

قربان ہوں میں اس کی بندہ نوازیوں پر

پردے میں عبدیت کے اک روپ جس نے دھارا

کڑوے سہی بظاہر یہ گھونٹ جبر غم کے

تم میرے ہو تو جاؤ سب تلخیاں گوارا

ہم آپ ہی کے در کے ٹکڑوں پہ پل رہے ہیں

سب آپﷺ کا تصدق سب آپﷺ کا اتارا

میں کس شمار میں ہوں میری نجات کتنی

بخشش کو میری بس ہے اک آپ کا اشارا

حسن عمل کا غرہ سب سے بڑی مصیبت

دامان مصطفائیﷺ سب سے بڑا سہارا

بک کر کسی کے ہاتھوں بے فکر جی رہے ہیں

ہم خود کسی کے ٹھہرے اب کیا رہا ہمارا

سو عزتوں کی عزت اک ان سے ربط و نسبت

سب کچھ یہی ہے ورنہ کیا تیر ہم نے مارا

طالع اسی کے طالع قسمت اسی کی قسمت

جس پر نظر تمہاری جس پر کرم تمہارا

ہے آپﷺ ہی کے در کا ادنیٰ غلام کامل

اس پر بھی چشم رحمت یا سیدیﷺ خدا را


کامل شطاری

No comments:

Post a Comment