ہوا کچھ ایسی چلی تھی، بکھر گئے ہوتے
رگوں میں خوں جو ہوتا تو مر گئے ہوتے
یہ سرد رات، یہ آوارگی، یہ نیند کا بوجھ
ہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
نئے شعور کو جن کا شکار ہونا ہے
ہمیں نے روک لیا سر پہ تیشۂ الزام
وگرنہ شہر میں کس کس کے سر گئے ہوتے
ہمیں نے زخم دل و جان چھپا لیے ورنہ
نہ جانے کتنوں کے چہرے اتر گئے ہوتے
سکون و دل کو نہ اس طرح بھی ترستے ہم
تیرے کرم سے سے جو بچ کر گزر گئے ہوتے
جو تیر اندھی ہوا نے چلائے تھے کل رات
نہ ہوتے ہم تو نا جانے کدھر گئے ہوتے
ہمیں بھی دُکھ تو بہت ہے مگر یہ جھوٹ نہیں
بھلا نہ دیتے اسے ہم تو مر گئے ہوتے
جو ہم بھی اس سے زمانے کی طرح ملتےامید
ہمارے شام و سحر بھی سنور گئے ہوتے
امید فاضلی
No comments:
Post a Comment