Friday, 17 July 2020

کیا عجب ان کے کام دھندے ہیں

کیا عجب ان کے کام دھندے ہیں
محتسب بھی عجیب "بندے" ہیں
ہو "سکے" تو 👀 نگاہ فرماؤ
ہم فقیروں کے حال "مندے" ہیں
تیرا "رتبہ" بہت "بلند" سہی
شیخ! ہم بھی خدا کے بندے ہیں
صِدق کیا اور خلوص مندی کیا
بندہ پرور! تمام "پھندے" ہیں
وہ بھی مصروف ہیں عدم بے حد
جن کو کچھ کام ہیں نہ دھندے ہیں

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment