Friday, 17 July 2020

اتنا تودوستی کا صلہ دیجئے مجھے

اتنا تو"دوستی" کا "صلہ" دیجئے مجھے
اپنا" سمجھ کے "زہر" پلا دیجئے مجھے"
اٹھے نہ تا کہ آپ کی جانب نظر کوئی
جتنی بھی تہمتیں ہیں، لگا دیجئے مجھے
کیوں آپ کی خوشی کو مِرا غم کرے اداس
اک "تلخ" حادثہ ہوں "بھلا" دیجئے مجھے
صدق و صفا نے مجھ کو کیا ہے بہت خراب
مکر" و "ریا" ضرور "سکھا" دیجئے مجھے"
میں آپ کے قریب ہی ہوتا ہوں ہر گھڑی
موقع کبھی پڑے تو "صدا" دیجئے مجھے
ہر چیز "دستیاب" ہے "بازار" میں عدم
جھوٹی "خوشی" خرید کے لا دیجئے مجھے

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment