کر لیا دن میں کام آٹھ سے پانچ
اب چلے دور جام آٹھ سے پانچ
شعر کیا شاعری کے بارے میں
سوچنا بھی "حرام" آٹھ سے پانچ
اب تو ہم بن گئے ہیں ایک مشین
چاند ہے اور آسمان ہے صاف
رہیے بالائے "بام" آٹھ سے پانچ
کچھ خریدیں تو بھاؤ پانچ کے آٹھ
اور بیچیں تو "دام" آٹھ سے پانچ
صحبتِ" اہلِ "ذوق" ہے باصر"
اب سناؤ "کلام" آٹھ سے پانچ
باصر کاظمی
No comments:
Post a Comment