Thursday, 23 July 2020

جہاں پہ تو ہے تڑپتا ہے دل وہاں کے لیے

جہاں پہ تُو ہے تڑپتا ہے دل وہاں کے لیے
الجھ رہا ہوں خدا سے زماں مکاں کے لیے
سماعتوں' سے اتارو 'تھکن'، یہیں ٹھہرو'
یہی 'پڑاؤ' مناسب ہے داستاں کے لیے
جھلس گئے مِرے 'اجداد' اسے بناتے ہوئے
تمہارے سر پہ جو چھتری ہے سائباں کے لیے
تُو اس میں رہ لے، مگر اس میں مبتلا مت ہو
“جہاں ہے تیرے لیے تُو نہیں جہاں کے لیے”
ہم اپنی 'خاک' اڑاتے ہیں اور 'ہنستے' ہیں
بس اتنا 'رنج' ہی کافی ہے 'آسماں' کے لیے

راز احتشام

No comments:

Post a Comment