Thursday, 23 July 2020

کیا ملا دل کی بات مان کے بھی

لوٹ آئے ہیں خاک چھان کے بھی
کیا ملا دل کی بات مان کے بھی؟
ان ستاروں کو 'خواہ مخواہ' نہ سمجھ
زخم ہوتے ہیں آسمان' کے بھی
اپنے بس میں ہوا رہی جب تک
ہم مخالف تھے بادبان کے بھی
زندگی وہ 'لباس' ہے جو ہمیں
پورا آیا نہ 'کھینچ تان' کے بھی
جا چکے 'بدگمانیوں' کے سبب
دوست کچھ وادئ گمان کے بھی

راز احتشام

No comments:

Post a Comment