Thursday, 16 July 2020

حکمت عملی

حکمتِ عملی

ابرہا آ گیا
پھر سے اک شہر میں ابرہا آ گیا
جاؤ تم جا کے ہاتھی گِنو
اور تم جا کے کنکر چُنو
اور تم بھی سُنو
حسبِ توفیق کانوں میں بھُوسا بھرو
اور پھر سب کے سب
آسمانوں پہ نظریں جمائے رکھو
اس ابابیل کی راہ تکتے رہو
جو تمہاری مدد کو نہیں آئے گی

عمار اقبال

No comments:

Post a Comment