Thursday, 16 July 2020

جنتی عورتوں سے تو میرا علاقہ نہیں

جنتی عورتیں
جنتی عورتوں سے تو میرا علاقہ نہیں
جنتی عورتو
اپنی جنت میں آباد ہو
شاد ہو؟
اپنے صیاد کو یاد ہو؟

خیر، زندان کی ان حدوں تک تو آزاد ہو
جن کے باہر کھڑا میں تمہیں
ایسے تکتا ہوں جیسے کوئی
جار میں بند رنگین ان تتلیوں کو تکے
جو یہیں پر اگائی گئیں ہیں
تمہیں دیکھ کر
میرے ہاتھوں کی سب حسرتیں
میری آنکھوں سے جھڑنے لگی ہیں
انہیں دیکھ لو
جنتی عورتو
صرف دیکھو مگر
تم انہیں تھامنے کی جسارت
نہ کرنا
کہ میں وحشتی
حیرتی
وہ جہنم ہوں
جس میں خدا نے کئی جنتیں جھونک دیں

عمار اقبال

No comments:

Post a Comment