Friday, 2 July 2021

دکھائی دیتے ہیں سارے نظارے گاؤں میں

 دکھائی دیتے ہیں سارے نظارے گاؤں میں

ضیا ہے شہر میں لیکن ستارے گاؤں میں

کبھی جو شہر میں آنا تو ساتھ لانا مجھے

میں چھوڑ آیا تھا خود کو تمہارے گاؤں میں

ہم اتنے لوگ ہیں اور شہر جانتا بھی نہیں

تم ایک شخص ہو مشہور سارے گاؤں میں

تمام شہر کی رونق بھی ان کا عکس نہیں

وہ چند لمحے جو ہم نے گزارے گاؤں میں

اداس ہوتے ہیں جب بھی تمہارے شہر کے لوگ

تو مسکراتے ہیں آ کر ہمارے گاؤں میں


علی شیران

No comments:

Post a Comment