Friday, 13 August 2021

جو کہہ دیا وہ کر کے دکھانا پڑا مجھے

 جو کہہ دیا وہ کر کے دکھانا پڑا مجھے

اس دل لگی میں جان سے جانا پڑا مجھے

جس کے بغیر سانس بھی لینا محال تھا

ہائے، وہ ایک شخص بُھلانا پڑا مجھے

جیون میں کوئی اور تھا دل میں تھا کوئی اور

دونوں سے دل کا حال چُھپانا پڑا مجھے

ناراض تھی میں اس سے مگر اس کے باوجود

کالر میں اس کے پُھول سجانا پڑا مجھے

میں جس کو دیکھنے کی روادار تک نہ تھی

سر اس کے سامنے بھی جُھکانا پڑا مجھے


صغرا صدف

صغریٰ صدف

No comments:

Post a Comment