رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
عرضِ غم کو ہنر چاہیے
دل کی صورت نظر چاہیے
ایک دیوار ہے زندگی
کوئی شوریدہ سر چاہیے
واعظو، ناصحو، دوستو
پہلے اپنی خبر چاہیے
آفریں ہو کہ دُشنام ہو
ان لبوں سے مگر چاہیے
ہوش دو دن کی ہے زندگی
بات بھی مختصر چاہیے
ہوش ترمذی
No comments:
Post a Comment