Wednesday, 4 August 2021

اک دریا ہے ایک گھڑا ہے

 اک دریا ہے، ایک گھڑا ہے

٭آسے پاسے، عشق کھڑا ہے

شہزادی یہ سوچ رہی ہے

تخت بڑا، یا پیار بڑا ہے

جوگی کو اس سے کیا مطلب

رستہ کتنا اور پڑا ہے؟

جس رستے میں تم آتے ہو

اس سے میرا خواب بڑا ہے

میٹھا سا، ہلکورے لیتا

دُور کہیں اک درد پڑا ہے

فرحت اُس کا نام بتاؤ

برف کے اندر پھول جڑا ہے


فرحت زاہد

٭آسے پاسے (پنجابی)؛ آس پاس، ارد گرد

No comments:

Post a Comment