Friday, 6 August 2021

کوئی بھی رت ہو تمہارا خیال رہتا ہے

 کوئی بھی رُت ہو تمہارا خیال رہتا ہے

اسی لیے تو مِرا جی بحال رہتا ہے

ملا ہے ساتھ تمہارا تو غم نہیں کوئی

تمہاری سوچ میں یہ دل نہال رہتا ہے

مِرے مزاج کے سب رنگ جانتا ہے وہ

دیارِ دل میں کوئی با کمال رہتا ہے

دل و نظر سے نکلتا نہیں وہ لمحہ بھر

کسی کا دھیان کئی ماہ و سال رہتا ہے

کسی کے قرب نے عادت بگاڑ دی ہے سحر

بغیر اس کے تو جینا محال رہتا ہے


نادیہ سحر

No comments:

Post a Comment