میرے دل کے سچے سائیں
تم ہو کتنے اچھے سائیں
میری خواہش تجھ جیسے ہوں
میرے تیرے بچے سائیں
کتنے خالص رشتے تھے جب
گھر ہوتے تھے کچے سائیں
گاؤں رقصاں ہوتا سارا
جب گڑ کرتے حقے سائیں
سڑکیں پکی کیا ہوئی ہیں
دل بھی ہو گئے پکے سائیں
بچپن کی میٹھی یادوں میں
اف چینی کے لچھے سائیں
احساس نوابوں سے لگتے
آ کر ڈیرے بکھے سائیں
ثمرین افتخار
No comments:
Post a Comment