Wednesday, 4 August 2021

شہد ہے شبنم ہے اور شہنائی ہے اردو زبان

اردو زبان


شہد ہے شبنم ہے اور شہنائی ہے اردو زبان

شیریں ہے، شفاف ہے، سُکھدائی ہے اردو زبان

دیکھیے عینک ہٹا کر بُغض و نفرت کی جناب

چھا رہی ہے، چھائے گی اور چھائی ہے اردو زبان

ہے دھنک کے سات رنگوں کے نمایاں امتزاج

دلکشی ہے، حُسن ہے، رعنائی ہے اردو زبان

ہے جہاں اردو، وہاں رونق ہی رونق ہے نیاز

زیب ہے۔ زیبا ہے اور زیبائی ہے اردو زبان


نیاز احمد جیراجپوری

No comments:

Post a Comment