Saturday, 9 October 2021

میری محفل میں اگر چاند ستارے ہوتے

میری محفل میں اگر چاند ستارے ہوتے

وہ بھی قربان مِری جان تمہارے ہوتے

مجھ کو صحراؤں سے جانے کی اجازت ہوتی

پھر یہ دریا نہ سمندر نہ کنارے ہوتے

وہ تو بس جھوٹی تسلی کو کہا تھا تم سے

ہم تو اپنے بھی نہیں، خاک تمہارے ہوتے

ان کے پیچھے بھی کوئی غم کا سمندر ہو گا

ورنہ آنسو نہ کبھی آنکھ میں کھارے ہوتے

تیرے وعدوں کو بھی بچوں کی طرح سے رکھتا

مجھ سے ہوتے تو سبھی راج دلارے ہوتے

تم نہیں تھے تو مِری رہ گئی عزت اختر

میں تو پڑ جاتا اگر پاؤں تمہارے ہوتے

بات سادہ تھی مگر دیر میں سمجھے اختر

دور کیوں ہوتے اگر پاس تمہارے ہوتے


جنید اختر

No comments:

Post a Comment