Thursday, 16 December 2021

ان کی خلوت میں رسا بھی ہو گا

 ان کی خلوت میں رسا بھی ہو گا

کبھی یوں حکم خدا بھی ہو گا

مجھ پہ جو تُو نے ستم ڈھایا ہے

کہیں دنیا میں ہوا بھی ہو گا

صبر والوں کا بھی دن آئے گا

ایک دن روزِ جزا بھی ہو گا

آپ سا کوئی نہیں دنیا میں

آپ نے یہ تو سنا بھی ہو گا

محفلِ شعر میں ہو آئیں چلو

آج سنتے ہیں رسا بھی ہو گا


رسا رامپوری

No comments:

Post a Comment