جو لوگ کہہ رہے ہیں جا خدا بھلا کرے گا
فقیر ان کے بھی حق میں بہت دعا کرے گا
مِری تو خیر میں عادی ہوں ہجر کا، لیکن
میں سوچتا ہوں کہ تُو میرے بعد کیا کرے گا
وہ پہلے اچھے سے سمجھائے گا خدا کیا ہے
پھر اس کے بعد کسی بُت سے آشنا کرے گا
تِرے مزار کی رونق بھلے رہے نہ رہے
مِری لحد پہ ہمیشہ دیا جلا کرے گا
حمزہ یعقوب
No comments:
Post a Comment