عارفانہ کلام نعتیہ کلام
در پہ ہم آپﷺ کے بادیدۂ نم آتے ہیں
کچھ کرم کیجیے محرومِ کرم آتے ہیں
لوٹتے دیکھے ہیں اوروں کو خوشیاں ساری
اپنے حصے میں جو آتے ہیں تو غم آتے ہیں
کیجیے نظرِ عنایت، کہ ہماری جانب
جوق در جوق زمانے کے ستم آتے ہیں
یاد آقاﷺ کی مداوائے الم ہے مجھ کو
وہﷺ تصور میں مائل بہ کرم آتے ہیں
ہاتھ میں دامنِ سرکارﷺ لیے اے عارف
دیکھنا حشر میں کس شان سے ہم آتے ہیں
وحیدالقادری عارف
No comments:
Post a Comment