بری ہونا ہے اب مُشکل ہمارا
گواہی دے رہا ہے دل ہمارا
نہ رُک پایا ہماری خُودکشی تک
بہت عُجلت میں تھا قاتل ہمارا
جب اپنے آپ میں ڈُوبے تو جانا
ہمِیں میں تھا کہیں ساحل ہمارا
ڈگر کرتے رہے اوروں کی آساں
سفر ہوتا رہا مُشکل ہمارا
اکیلے کب رہے ہم محفلوں میں
اکیلا پَن رہا شامل ہمارا
راجیش ریڈی
No comments:
Post a Comment