عارفانہ کلام نعتیہ کلام
خدا کے بعد برتر آپﷺ ہی کی ذات ہے آقاؐ
میں کیا لِکھوں، نہ لِکھنے کی، میری اوقات ہے آقاؐ
درود آپﷺ پر بھیجوں، تو سب، بِگڑا سنورتا ہے
آپﷺ ہی کی نسبت سے، بنے ہر بات ہے آقاؐ
تخلیقِ جہاں جو ہے، یہ سب ہے، آپؐ کی خاطر
آپﷺ کے نام کا صدقہ، یہ کائنات ہے آقاؐ
ہو نظرِ کرم آقاﷺ، میں دیکھوں، گُنبدِ خضریٰ
مجھ بے بس، کے بس کی، کہاں یہ بات ہے آقاؐ
میری ہر سانس میں شامل، ہے ذکرِ مصطفٰیﷺ کرنا
یہی توصیف محشر میں، میری نجات ہے آقاؐ
یہی حسرت ہے حاوی کی، شفاعت میں رہوں شامل
قبول آپﷺ فرما لیں، جو میری نعت ہے آقاؐ
طارق اقبال حاوی
No comments:
Post a Comment