Saturday, 24 September 2022

علم کی منزل معراج ہے عرفان رسول

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اقتباس از نعت و منقبت علم کی منزل معراج ہے عرفان رسولﷺ


علم کی منزلِ معراج ہے عرفانِ رسولﷺ

عقل کا حق سے تعلق ہے بعنوانِ رسولﷺ

مکتبِ معرفتِ رب ہے دبستانِ رسولﷺ

شانِ تخلیق کا مظہر ہے زہے شانِ رسولﷺ

کنز مخفی کی تجلی کا جلی آئینہ

حق کا آئینہ نبیؐ، ان کا علیؑ آئینہ


کنزِ مخفی کہ رہا نورِ خفا میں مستور

اپنے اظہار پہ ہر چند نہیں تھا مجبور

نقل جابر سے ہوئی یہ حدیثِ مشہور

اس کی خلاق مشیت کو ہوا جب منظور

جب یہ چاہا کہ کوئی ہو جو مجھے پہچانے

شمع کے نور نے تخلیق کیے پروانے


سردار نقوی

No comments:

Post a Comment