عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کون طیبہ سے انحراف کرے
توبہ، توبہ، خدا معاف کرے
چاند کو چار چاند لگ جائیں
انؐ کے چہرے کا گر طواف کرے
پھر ثنائے نبیﷺ کی رم جھم ہو
دل تخیل میں اعتکاف کرے
اس کی محبوبِؐ رب سے کیا نسبت
جو محبت سے اختلاف کرے
عرض شاہد! ہے خاکِ طیبہ سے
گردِ عصیاں سے پاک صاف کرے
شبیر شاہد مہروی
No comments:
Post a Comment