عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
جو بھی انساں ہے مدحت سرا آپؐ کا
سچ تو یہ ہے کہ وہ پھر ہوا آپؐ کا
آپﷺ آئے نبوت مکمل ہوئی
اب تو فرمان ہے بس روا آپؐ کا
جو بھی فرما دیا وہ ہی قانون ہے
گویا دستور ہے سب کہا آپؐ کا
اس کی قسمت پہ نازاں ہے ہر اک خوشی
تاجور ہے وہی جو گدا آپؐ کا
نعمتیں اس کو دونوں جہاں کی ملیں
جس کو دامانِ رحمت ملا آپؐ کا
پیروی کرنے والا ہوا معتبر
کتنا سچا ہے ہر راستا آپؐ کا
کس قدر خوش ہوئے میرے قلب و نظر
ذکر جب بھی زباں نے کیا آپؐ کا
یہ بھی سب سے بڑا ایک اعزاز ہے
نام لیتے رہے انبیاء آپؐ کا
زندگی کا ہے احساس عادل اگر
یہ بھی ادراک ہے سب دیا آپؐ کا
عادل صدیقی
شبیر صدیقی
No comments:
Post a Comment