عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
چلو کہ ہم بھی اسی پر درود بھیجتے ہیں
وہ جس پہ سارے پیمبر درود بھیجتے ہیں
وہ جس کی شان میں قرآں قصیدے پڑھتا ہے
وہ جس کی ذات پہ حیدرؑ درود بھیجتے ہیں
وہ گھر کے جس کے مکیں اہلبیت کہلائے
اسی مکان و مکیں پر درود بھیجتے ہیں
وہ قطرے جن کو در مصطفیٰ سے نسبت ہے
خود ان پہ سارے سمندر درود بھیجتے ہیں
ہمارے زخموں کا یہ ورد ہی مداوا ہے
ہم اس کی ذات پہ شب بھر درود بھیجتے ہیں
میں نعت کہنے کا جب بھی ارادہ کرتا ہوں
تو لفظ وجد میں آ کر درود بھیجتے ہیں
معراج نقوی
No comments:
Post a Comment