Sunday, 1 January 2017

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضورﷺ ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسولؐ کی
ابوبکرؓ سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی
فاروقؓ کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا
گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے
عثمانؓ سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا
یورپ میں مارا مارا نہ پھرے گداۓ علم
دروازۂ علیؓ سے یہ خیرات جا کے لا
باطل سے دب رہی ہے امت رسولؐ کی
منظر ذرا حسینؓ سے کچھ کربلا کے لا
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضورﷺ ہم سے خفا ہیں منا کے لا

مظفر وارثی

No comments:

Post a Comment