رات ہم نے بھی یوں خوشی کر لی
دل جلا کر ہی روشنی کر لی
آتے جاتے رہا کرو صاحب
آنے جانے میں کیوں کمی کر لی
ہم نے اک تیری دوستی کے لیے
تیری آنکھوں کی گہری جھیلوں میں
غرق ہم نے یہ زندگی کر لی
کانٹے دامن تو تھام لیتے ہیں
کیسے پھولوں سے دوستی کر لی
ہم نے ان سے نظر ملا کے مشیؔر
کتنی بے چین زندگی کر لی
مشیر کاظمی
No comments:
Post a Comment