Thursday, 23 July 2020

عشق تعمیر ہوا علم و ہنر سے پہلے

جلوہ بے مایہ تھا چشم و نظر سے پہلے
زیست اک حادثہ تھی قلب و جگر سے پہلے
وحی اتری دلِ بے تاب کی تشکیل کے بعد
عشق تعمیر ہوا "علم و ہنر" سے پہلے
عین فردوس میں جل اٹھا تھا آدمؑ کا شباب​
آگ برسی تھی یہیں دیدۂ تر سے پہلے
زندگی مزرعِ تکلیف و سکوں ہے افضل
شام اگتی ہے یہاں نورِ سحر سے پہلے

شیر افضل جعفری

No comments:

Post a Comment