گیت/غزل
غنچۂ شوق لگا ہے کھلنے
پھر تجھے یاد کیا ہے دل نے
انجمن انجمن آرائش ہے
آج ہر چاک لگا ہے سلنے
داستانیں ہیں لبِ عالم پر
ہم تو چپ چاپ گئے تھے ملنے
میں نے چھپ کر تیری باتیں کی تھیں
جانے کب جان لیا محفل نے
تُو نے جھانکا دلِ عرفانی میں
دل کا ہر ذرہ لگا ہے ہلنے
سید محمد عرفانی
No comments:
Post a Comment