رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
قسمیں وعدے رہ جاتے ہیں
انساں آدھے رہ جاتے ہیں
خط سے خوشبو اڑ جاتی ہے
کاغذ سادے رہ جاتے ہیں
رب کی مرضی ہی چلتی ہے
اور، ارادے رہ جاتے ہیں
لب پر انگلی رکھ لیتی ہو
ہم چپ سادھے رہ جاتے ہیں
اس کے رعبِ حسن کے آگے
مارے باندھے رہ جاتے ہیں
وجیہہ ثانی
No comments:
Post a Comment