یہ نیا کوئی انکشاف نہیں
ان کو الفت کا اعتراف نہیں
کس پہ ہم دوست اعتبار کریں
کوئی چہرہ بھی آج صاف نہیں
سر اٹھاؤں تو آسمان ہے دور
پاؤں پھیلاؤں تو لحاف نہیں
کیسی دیوار نفرتوں کی اٹھی
جس میں کوئی کہیں شگاف نہیں
چیخ اٹھی فقط تھکن میری
زندگی تجھ سے اختلاف نہیں
گوہر سیما
No comments:
Post a Comment