Saturday, 10 April 2021

عشق جو میرا ہے وہ پا بہ جنوں ہے یوں ہے

 عشق جو میرا ہے، وہ پا بہ جنُوں ہے، یُوں ہے

تیری جانب سے مگر ہاں ہے، نہ ہُوں ہے، یوں ہے

کوئی دستک ہے، نہ آہٹ، نہ ہی قدموں کی چاپ

دل کے گلیاروں میں بس ایک سکوں ہے، یوں ہے

قطرہ قطرہ جو ٹپکتا ہے مِری آنکھوں سے

ہے تو بے رنگ، مگر یہ بھی خوں ہے، یوں ہے

مجھ کو تنہا نہیں رکھتا کبھی تیرا احساس

انجمن ایک مِرے دل کے دروں ہے، یوں ہے

عقل کب آئے گی عاقب کو، کہ ناداں سب کو

مشورے دیتا ہے، سمجھاتا ہے، یوں ہے، یوں ہے


حسنین عاقب

No comments:

Post a Comment